اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ عمران خان اوران کےٹائیگرزقانون کےدائرےمیں رہیں اگر ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی توقانون حرکت میں آئےگا۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز” کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے 500 سے زائد فسادی پنجاب پہنچائے گئے ہیں ، حلقےسےباہرکےپولنگ ایجنٹ لگانےکی درخواست اسی سازش کاحصہ تھی، عمران خان الیکشن ہارچکے ہیں اور اب عوام سےلڑنےکی تیاری کررہےہیں۔
راناثنااللہ نے مزید کہا کہ اسد قیصر ، علی محمد خان، مراد سعید ان فسادیوں کو شیلٹر دے رہے ہیں ، اگر غنڈہ گردی کرائی گئی تو ذمہ دار عمران خان ہوں گے ۔
خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے 20 رکن پنجاب اسمبلی کے ڈی نوٹیفائی ہونے کے بعد ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کل ہوگی،45 لاکھ 96 ہزار 873 ووٹرزحق رائےدہی استعمال کریں گے۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز ” کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں 175 امیدوار مدمقابل ہیں،ان حلقوں میں 3140 پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، الیکشن کمیشن کے قوائدو ضوابط کے مطابق الیکشن کمپین گزشتہ رات سے مکمل طور پر بند ہے اور پولنگ سٹیشن کی حدود میں دفعہ 144نافذ کی گئی ہے جس کے تحت کسی بھی قسم کی اسلحے کی نمائش پر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔