مون سون سسٹم شمال مشرقی بلوچستان میں داخل ہو گیا ہے، رات تک بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں شدت کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے رابطہ اور قومی شاہراہوں پر رات سے آمد و رفت محدود کرنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بلوچستان میں بارشوں، سیلاب اور مکانات گرنے کے واقعات میں اب تک 70 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ موسمی صورتحال کے باعث 60 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں، اب تک 2500 کمبل، 2500 خیمے اور خوراک کے 2500 پیکٹ بھجوائے جا چکے ہیں۔
پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ متاثرہ سرحدی علاقوں میں فضائی ریلیف آپریشن کے لیے حکومت بلوچستان کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر استعمال کیا گیا تھا۔
ہیلی کاپٹر سے امدادی سامان ژوب کے سرحدی علاقے قمر دین کاریز پہنچایا گیا۔