اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ ایمن الظواہری آپریشن میں پاکستان نے کوئی مدد نہیں کی ، کالعدم ٹی ٹی پی سےآئین کےتحت ہی مذاکرات ہوں گے۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دہشتگرد کمانڈر عمر خالد خراسانی کی ہلاکت کی تصدیق ہوچکی ہے ، کالعدم ٹی ٹی پی کمزورہوئی ہے،اگر کوئی ہتھیار ڈالنے کو تیار ہے،خواتین اور بچے ساتھ ہیں تو بات ہو سکتی ہے، پاک فوج دہشتگردوں سےنمٹنےکی صلاحیت اورقوت رکھتی ہے۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ طالبان سےبات چیت کامعاملہ پارلیمنٹ میں بھی لائےہیں، سوات میں پولیس افسر اور فوج کو نشانہ بنانے کے واقعات دباؤ بڑھانے کیلئے ہیں، ایسےواقعات سےنمٹنےکیلئےفورسزکرداراداکررہی ہیں۔