لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ معیشت کوناقابل تلافی نقصان پہنچ چکاہے،ملک زرداری سیاست کا متحمل نہیں ہو سکتا، انصاف نہیں ملےگاتوپھرلوگ خوداپناراستہ بنائیں گے۔
نجی ٹی وی” دنیا نیوز” کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ملک دیوالیہ ہونےکےقریب آچکاہے،ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی نےعوام کےمینڈیٹ پرڈاکہ ڈالاہے ،ڈپٹی سپیکرکی رولنگ آئین کیخلاف ہے، ڈپٹی سپیکرنےکل ہماری اخلاقیات کاجنازہ نکال دیا ہے ،پہلے یہ بتائیں کہ چودھری شجاعت کاخط ڈپٹی سپیکرکی جیب سےکیسےنکل آیا؟سپریم کورٹ کوڈپٹی سپیکرکوتوہین عدالت میں طلب کرناچاہیے۔
چودھری شجاعت سےکاغذپرانگوٹھالگوایاگیا،چودھری شجاعت کہتےہیں عمران خان کاامیدوارنہیں ہوناچاہیے،چودھری شجاعت بیمارہیں،ان کی فیصلہ کرنےکی صلاحیت محدودہے،ہمارےخدشات درست ثابت ہوئے،پوراملک سیاسی عدم استحکام کاشکارہے،دیوالیہ پن صرف معیشت کانہیں سیاست کابھی ہے،عوام بھرپوراحتجاج کیلئےتیارہیں۔