بھکر (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 90 بھکر کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف نے میدان مار لیا۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق پی پی 90 بھکر کے تمام پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج مکمل ہوچکے ہیں جن کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عرفان اللہ نیازی 69 ہزار 982 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار سعید اکبر نوانی 59 ہزار 856 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سرکاری اور حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔