10
امریکی بحریہ کے 2 جنگی جہاز آبنائے تائیوان میں داخل ہوگئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق آبنائے تائیوان میں امریکی بحریہ کے 2 جنگی جہاز داخل ہوئے ہیں۔
یہ امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کے بعد اس آبی گزرگاہ میں امریکی بحریہ کی پہلی نقل و حمل ہے۔
حالیہ برسوں میں امریکی اور اس کے اتحادی ممالک برطانیہ اور کینیڈا کے بحری جہازوں کے آبنائے تائیوان کے ذریعے سفر کرنے پر چین اظہارِ برہمی کر چکا ہے۔
واضح رہے کہ چین امریکی اسپیکر نینسی پلوسی کے دورۂ تائیوان کے بعد سے اس خطے میں فوجی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہے۔