5
سری لنکا میں بدترین معاشی بحران پر حکومت مخالف مظاہرے جاری ہیں۔
پارلیمنٹ کے قریب پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں 45 افراد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں 12 بجے سے کل صبح 5 بجے تک کرفیو نافذ کردیا گیا۔
سیاسی کشیدگی کے باوجود پاکستان کرکٹ ٹیم سری لنکا میں موجود ہے، ٹیم کے شیڈول میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا کہنا ہے کہ صورتِ حال کو مانیٹر کر رہے ہیں، فی الوقت ٹیم کی سیکیورٹی سے متعلق تحفظات نہیں۔
پی سی بی سری لنکا کرکٹ اور پاکستان کے سفارت خانے سے رابطے میں ہے۔