لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )عوامی مسلم لیگ کےسربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیےقومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں،کل لیاقت باغ میں عمران خان کا تاریخی جلسہ ہو گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے "شیخ رشید نے کہا کہ ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے،ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے،آج3بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کروں گا،شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہونگے”۔
ملک میں43فیصد مہنگائی بڑھ گئی ہے۔معاشی سلامتی اور قومی سلامتی کے بعد4ارب ڈالر کے لیےقومی اثاثے بھی داؤ پہ لگا دیے ہیں۔ملک خانہ جنگی کے دہانے پر پہنچ گیاہے۔آج3بجے لیاقت باغ میں پریس کانفرنس کروں گا،شام کو اسلام آباد ریلی میں شامل ہونگے۔کل لیاقت باغ میں عمران خان کاتاریخی جلسہ ہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 20, 2022
شیخ رشید نے مزید کہا کہ "پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوااس کی مثال نہیں ملتی،شہباز گل کے تشددپرعمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے،ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے،عوام عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں۔
پاکستان کی75سالہ تاریخ میں جو کچھ شہباز گل کے ساتھ ہوااس کی مثال نہیں ملتی۔شہباز گل کے تشددپرعمران خان کی ٹویٹ نے ساری دُنیا میں حکمرانوں کی ناک کاٹ دی ہے۔ان کے اس احمقانہ قدم سے پاکستان کا تشخص تباہ ہو گیا ہے۔عوام عمران خان کی کال پرشام کو اسلام آباد ریلی اور کل لیاقت باغ پہنچیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 20, 2022