معروف پاکستانی گلوکار، اداکار و میزبان فخرِ عالم نے 22 یونٹس کا 10 ہزار سے زائد بِل آنے سے متعلق کے الیکٹرک سے سوال پوچھ لیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر فخرِ عالم نے بل کی ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں22 یونٹس کا بل 10483 روپے آیا ہوا ہے۔
فخرِ عالم نے اپنے پیغام میں لکھا کہ 22 یونٹس کے حساب سے بل کو دیکھا جائے تو ایک یونٹ لگ بھگ 500 روپے کا بن رہا ہے، یہ کیسا حساب ہے؟ مجھے پاکستانی عوام پر بہت افسوس ہے۔
انہوں نے یہ بھی کیا کہ میں کے الیکٹرک کی تعریف کروں گا اگر مجھے اس بل کی وضاحت مل جائے۔
کے الیکٹرک نے فخرِ عالم کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ سہولت کا جائزہ لینے کے لیے بل کے پچھلے حصے میں بل کے حوالے سے وضاحت موجود ہے۔