راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے ، 45 دن بہت اہم ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں ، عوام غربت کے ہاتھوں خود کشیاں کر رہے ہیں ، خیبرپختونخوا کے بعد بھتہ خوروں کی کالیں ، اسلام آباد اور راولپنڈی پہنچ چکی ہے ۔
عوام کو مائنس کرنے والے خود مائنس ہونے والے ہیں۔ یوم آزادی کو یوم بربادی نہ بنایا جائے۔45 دن بہت اہم ہیں۔غربت کے ہاتھوں لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں ۔KPKکے بعد بھتہ خوروں کی کالیں اسلام آباد،راولپنڈی پہنچ گئی ہیں۔ 12 اگست 3 بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور13 اگست کی رات جلسہ کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 11, 2022
شیخ رشید احمد نے کہا کہ 12 اگست کو تین بجے لال حویلی میں پریس کانفرنس اور 13 اگست کی رات جلسہ کروں گا۔
شیخ رشید نے مزید کہا کہ وزراٗ زیادہ ہو گئے ہیں جب کیلئے وزارتیں کم پڑ گئی ہیں ، پانچ درجن سے زائد وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں ، ہر صبح سوشل میڈیا پر عوام کی عدالت لگتی ہے ، 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے ۔
وزراء زیادہ اور وزارتیں کم پڑ گئی ہیں۔ 5 درجن سے زیادہ وزراء صرف پریس کانفرنس کر رہے ہیں۔عوام کی عدالت ہر صبح سوشل میڈیا پر لگتی ہے۔ 140 ملین باشعور نوجوانوں کی جیب میں فون ہے۔ حکمران اقتدار کا کمبل چھوڑ رہے ہیں،اب کمبل انہیں نہیں چھوڑ رہا۔حکمران زمینی حقائق سمجھنے سے عاری ہیں۔
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 11, 2022