لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب پر کس جماعت کی حکمرانی ہو گی ، فیصلہ آج ہوگا ، پنجاب اسمبلی کی خالی ہونے والی 20 سیٹوں پر ضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا جہاں پولنگ کا عمل جاری ہے ۔
لاہور میں بھی 4 حلقوں میں ضمنی انتخاب ہو رہا ہے جن میں پی پی 158 ، پی پی 167 ، پی پی 168 اور پی پی 170 کے حلقے شامل ہیں ۔ چاروں حلقوں میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پاکستان تحریک انصاف مد مقابل ہیں ۔
پی پی 158 لاہورمیں مسل لیگ (ن ) کےرانااحسن شرافت اور پی ٹی آئی کےاکرم عثمان مدمقابل ہیں ، پی پی 167 لاہورمیں مسلم لیگ (ن) کےنذیرچوہان اور پی ٹی آئی کےشبیراحمدگجر میں مقابلہ جاری ہے ۔