2
برطانوی کنزرویٹیو پارٹی کی قیادت کون کرے گا؟ اس حوالے سے ووٹنگ کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا۔
لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق ندیم ضحاوی اور جیریمی ہنٹ 30 سے کم ووٹ لینے پر مقابلے سے باہر ہوگئے جبکہ رشی سونک 88 ووٹ لے کر سرفہرست رہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دوسرے نمبر پر پینی مورڈینٹ 67 اور لز ٹرس 50 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہیں۔ کیمی بیڈینوک نے 40، ٹام ٹوگینڈہٹ 37 اور سویلا بریورمین کو 32 ووٹ ملے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق مقابلے کا دوسرا راؤنڈ 6 امیدواروں کے درمیان کل ہوگا۔