لندن (ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی نے لزٹرس کو نئی وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ کیلئے چن لیا ، پارٹی سربراہ اور وزیر اعظم کی دوڑ میں لزٹرس اور رشی سناک شامل تھے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کنزرویٹو پارٹی نے وزیر خارجہ لزٹرس کو اپنی پارٹی کا سربراہ چنا ، وہ برطانیہ کی نئی وزیر اعظم بھی ہوں گی ۔ خیال رہے کہ بورس جانسن نے سات جولائی کو ایک پریس کانفرنس میں اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
لزٹرس کل بروز منگل ملکہ الزبتھ سے ملاقات کیلئے سکاٹ لینڈ جائیں گی جو نئے رہنما سے حکومت بنانے کا کہیں گی ، لز ٹرس کنزرویٹو پارٹی کی 2015 کے انتخابات سے اب تک چوتھی وزیر اعظم بن چکی ہیں ۔
این ڈی ٹی وی کے مطابق لزٹرس نے 81 ہزار 326 جبکہ ان کے مقابل رشی سنک نے 60 ہزار 399 ووٹ لئے ۔