6
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )شہر قائد میں ایئرپورٹ پرنجی فلائنگ سکول کے ہینگر میں کھڑے طیارے کا انجن اور کروڑوں روپے کے پرزے غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق سول ایوی ایشن نے نجی کمپنی کے ایوی ایشن کو نا دہندہ قرار دے کر طیارے تحویل میں لیکر ہنگر کو سیل کر رکھا ہے ، نجی فلائنگ سکول کا ہینگر سیل ہونے کے باوجود طیاروں کے پرزے اور انجن غائب ہوئے، ذرائع کے مطابق ہائی الرٹ سکیورٹی زون میں اس واقعے کی سول ایوی ایشن حکام نے ایف آئی آر تک درج نہیں کرائی۔