2
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا ملا جلا دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
کاروبار کے اختتام پر پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد 40 ہزار 784 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاروباری دن میں انڈیکس 204 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔ 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 40 ہزار 819 رہی۔
حصص بازار میں آج 15 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 5 ارب 71 کروڑ روپے رہی۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 3 ارب روپے کم ہو کر 6 ہزار 316 ارب روپے ہے۔