امریکی ڈالرکی پرواز جاری ہے جس کے باعث پاکستانی روپیہ تاحال سنبھل نہیں پایا ہے۔
آج صبح کاروبار کے آغاز میں بھی امریکی ڈالر مزید مہنگا ہو گیا۔
انٹر بینک میں ڈالر 36 پیسے مہنگا ہونے کے بعد 231 روپے 25 پیسے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 230 روپے 89 پیسے پر بند ہوا تھا۔
رواں کاروباری ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 1 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج صبح کاروبار کا مثبت آغاز دیکھنے میں آیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 469 پوائنٹس کے اضافے سے 40 ہزار 254 پر آ گیا ہے۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 39 ہزار 785 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔