لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کیخلاف چودھری پرویز الٰہی کی درخواست پر سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سماعت دوبارہ شرو ع ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف سیکریٹری پنجاب ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شہزاد شوکت، اور سیکریٹری اسمبلی محمد خان سپریم کورٹ پہنچ گئے ہیں ، سماعت کے دوران چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ ڈپٹی سپیکر کہاں ہیں؟ جس پر ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے کہا کہ وہ بھی پہنچ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز اور اٹارنی جنرل کو ریکارڈ سمیت طلب کیا تھا ۔