4
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ کی جانب سے ڈپٹی سپیکر رولنگ کیس کا فیصلہ ساڑھے سات بجے سنایا جائے گا۔ عدالتی عملے کی جانب سے کمرہ عدالت نمبر ایک میں موجود لوگوں کو فیصلے کے وقت کے بارے میں بتایا گیا۔ خیال رہے کہ اس سے قبل عدالت نے ساڑھے پانچ بجے فیصلہ سنانے کا اعلان کیا تھا ۔ مقررہ وقت پر کمرہ عدالت نمبر ایک کھول دیا گیا تھا جہاں سیاسی رہنماؤں کے علاوہ وکلا اور صحافیوں کی بڑی تعداد پہنچ چکی تھی۔