اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے سپریم کورٹ کے لئے ہائیکورٹ کے چار ججز کے نام تجویز کر دیے ۔
نجی ٹی وی "دنیا نیوز” کے مطابق ججز تقرری کے معاملے پر 24 اکتوبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کیا گیا ہے، اجلاس کی صدارت چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کریں گے ۔اجلاس سے قبل چیف جسٹس پاکستان نے ہائیکورٹ کے چار ججز کے نام تجویز کر دیے ہیں جن میں چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ بھی شامل ہیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق چیف جسٹس پاکستان کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد وحید ، سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس سید حسن اظہر رضوی اور جسٹس شفیع صدیقی شامل ہیں۔