پاکستانی معروف اداکار، گلوکار و میزبان محسن عباس حیدر نے شوبز انڈسٹری میں خود کو بھارتی اداکار رنویر سنگھ سے زیادہ سینئر قرار دے دیا ہے۔
حال ہی میں محسن عباس حیدر نے نجی ٹی وی کے مارننگ شو میں شرکت کی۔
اس دوران انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ سب سے پہلے نیون رنگ انہوں نے پہننا شروع کیے تھے۔
محسن عباس حیدر کا بتانا تھا کہ اب اُن سے یہ رنگ اتنا منسوب کیا جا چکا ہے کہ انڈسٹری کے لوگ اگر دعوت پر بلاتے ہیں تو خصوصی طور پر کہتے ہیں کہ بھائی نیون رنگ نہ پہن کر آجانا۔
محسن کے اس بیان پر شو کی میزبان ندا یاسر کہتی ہیں کہ پھر آپ تو پاکستانی شوبز انڈسٹری کے رنویر سنگھ ہوئے۔
جس پر محسن حیدر عباس نے کہا کہ آج وہ اس بات کو بھی واضح کرنا چاہیں گے کہ لوگ اُنہیں بھارتی ہیرو رنویر سے تشبیہ دیتے ہیں مگر رنویر کو انڈسٹری میں تقریباً 8 سال ہوئے ہوں گے مگر میں گزشتہ 18 سے 19 سال سے انڈسٹری میں کام کر رہا ہوں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میں بہت عرصے سے چھچھوری حرکتیں کرتا آ رہا ہوں، اس لیے اِن چھچھوری حرکتوں کا کریڈٹ میرے پاس ہی رہنے دیں۔
واضح رہے کہ بھارتی اداکار رنویر سنگھ اپنے منفرد، اچھوتے پہناووں اور رنگوں کے سبب خاصی شہرت رکھتے ہیں۔