لودھراں (ڈیلی پاکستان آن لائن) پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 224 لودھراں میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار نے کامیابی اپنے نام کرلی۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پی پی 224 کے تمام پولنگ سٹیشنز کا غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ مکمل ہوچکا ہے جس کے مطابق تحریک انصاف کے امیدوار عامر اقبال 69 ہزار 265 لے کر کامیاب قرار پائے ہیں جب کہ ن لیگ کے زوار حسین وڑائچ 55 ہزار 748 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔
نوٹ: یہ غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ ہے جو میڈیا رپورٹس کی بنیاد پر مرتب کیا گیا ہے، سرکاری اور حتمی نتیجہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے جاری کیا جائے گا۔