3
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پٌاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پریڈ گراؤنڈ جلسے میں واک تھرو گیٹ پر ایک شخص سے پستول برآمد ہونے پر اسے گرفتار کرلیا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق سعید غنی نامی شخص سے 30 بور پستول اور 10 گولیاں برآمد ہوئی ہیں جس پر اسے پولیس نے گرفتار کرلیا۔ ملزم کا تعلق خیبر پختونخوا کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ سے ہے۔ ملزم کو جلسہ گاہ کے واک تھرو گیٹ پر پکڑا گیا، پولیس نے ملزم سے تحقیقات شروع کردی ہیں۔