مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے سابق ایم پی اے سبطین رضا کی رہائش گاہ کے باہر لوٹے اٹھا کر نعرے بازی کی ہے۔ کارکنوں نے ان کی گھر پر پتھراؤ بھی کیا۔
پی ٹی آئی کارکنوں نے سطبین رضا کے گارڈز پر فائرنگ کا الزام لگایا ہے۔
علی پور میں تحریک انصاف کے جلسے کے سلسلے میں کارکنوں نے خیرپور چوک پر ریلی نکالی، ریلی کے دوران کارکنوں نے سابق ایم پی اے سبطین رضا کی رہائشگاہ کے باہر لوٹے اٹھا کر نعرے لگائے، جس پر سبطین رضا کے گارڈز نے مبینہ ہوائی فائرنگ کردی۔
پی ٹی آئی کے کارکنوں نے الزام لگایا کہ ہوائی فائرنگ سے 2 کارکن زخمی ہوگئے، واقعے کے بعد کارکنوں نے سبطین رضا کے گھر پر پتھراؤ کیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔