اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی مرحلہ وار منظور ی کیخلاف درخواست اسلام آباد ہائیکور ٹ نے مستردکر دی ہے ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ اطہر من اللہ نے سماعت کی ، عدالت نےپی ٹی آئی ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے 123ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظور ی کا آرڈر غیر قانونی قرار دے دیا ہے ، جبکہ پی ٹی آئی کی عدالت سے لارجربینچ کی تشکیل کی استدعا بھی مسترد کر دی ہے ۔
دوران سماعت پی ٹی آئی وکیل نے عدالت میں کہا کہ پی ٹی آئی کے 123ارکان اسمبلی نے استعفے دیے صرف 11کے منظور کیے گئے ہیں، جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے طریقے کار پر 2015میں عدالت فیصلہ کر چکی ہے ، پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ صورتحال 2015سے مختلف ہو چکی ہے ، چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ آپ ارکان اسمبلی کے استعفوں پر اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2015کا فیصلہ پڑھ لیں ، عدالت پارلیمنٹ کے معاملات میں مداخلت نہیں کر سکتی۔