4
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا جہاں 100 انڈیکس میں 62 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔
پی ایس ایکس بینچ مارک 100 انڈیکس اس اضافے کے بعد کاروبار کے اختتام پر 41 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا۔
کاورباری دن میں 100 انڈیکس 506 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔
حصص بازار میں آج 28 کروڑ شیئرز کے سودے سوا 10 ارب میں طے ہوئے۔
اسی طرح مارکیٹ کیپٹلائزیشن 24 ارب روپے اضافے سے 6 ہزار 407 ارب روپے ہے۔