3
آج انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔
انٹر بینک تبادلے میں ڈالر 97 پیسے سستا ہونے کے بعد 287 روپے کا ہو گیا۔
گزشتہ روز انٹر بینک میں ڈالر 287 روپے 97 پیسے پر بند ہوا تھا۔
ادھر اوپن مارکیٹ میں ڈالر ڈھائی روپے سستاہونے کے بعد 295 روپے 50 پیسے میں دستیاب ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کا ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 39 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 577 پر آ گیا۔
گزشتہ روز 100 انڈیکس 41 ہزار 538 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔