خیرپور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ کی اپنے حلقے میں آمد پر سیلاب متاثرین نے ان کی گاڑی کا گھیراؤ کر لیا، سیلاب متاثرین کے احتجاج کے باعث نفیسہ شاہ واپس جانے پر مجبور ہو گئیں ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز ” کے مطابق پیپلز پارٹی کی رہنما گزشتہ روز علاقے کا دورہ کرنے کیلئے پہنچیں ، جہاں سیلاب متاثرین نے رکن قومی اسمبلی کی گاڑی کا گھیراؤ کرلیا، مظاہرین کا کہنا تھاکہ ہم سڑکوں پربال بچوں سمیت کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں، کھانا پینا نہیں فراہم کیا جارہا نہ ہی ٹینٹ ملے ہیں،مظاہرین کے احتجاج پر نفیسہ شاہ گاڑی میں چپ چاپ بیٹھ کر واپس روانہ ہوگئیں۔