لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں 2 مسلسل ضمنی انتخابات میں بدترین شکست پر قائد ن لیگ میاں نوازشریف نے پارٹی کو منظم کرنے کیلئے اہم اور بڑے فیصلے کر لئے ،نوازشریف نے لیگی رہنماﺅں کی انتخابات میں شکست پر تاویلیں مسترد کردیں ۔
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پارٹی ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ نوازشریف کو تنظیم سازی کی تکمیل اورپارٹی کو وقت نہ دینے والے عہدیداروں کی شکایات موصول ہوئی،نوازشریف نے حکومتی و پارٹی عہدے علیحدہ کرنے کا عندیہ دیدیا ۔
پارٹی ذرائع کا مزیدکہناہے کہ نوازشریف نے لیگی رہنماﺅں سے اس حوالے سے مسلسل مشاورت کی،نوازشریف نے وطن واپسی تک پاکستان میں پارٹی کا عبوری سیٹ اپ بنانے پر بھی غورکیا۔
ذرائع کا مزید کہناتھاکہ عبوری سیٹ اپ کے سربراہ کو پارٹی معاملات اور فیصلہ سازی کا اختیار ہو گا،عبوری سیٹ اپ میں مریم نوا زکو کلیدی کردار دیا جائے گا،عبوری سیٹ اپ کیلئے مریم نواز کے ساتھ پارٹی رہنماﺅں پر مشتمل ٹیم بنے گی ۔
ذرائع کاکہناتھا کہ عبوری سیٹ اپ نوازشریف کی وطن واپسی تک مکمل فعال کردار ادا کرے گا،عبوری سیٹ اپ میں پارٹی کے متحرک اور سخت موقف رکھنے والے رہنما شامل ہوںں گے ،نوازشریف چند روز میں پارٹی رہنماﺅں سے مشاورت کے بعد اعلان کریں گے ۔