پشاور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) حیات آباد میں گھر میں تین خواتین کے قتل کے واقعے میں پولیس کی تحقیقات جاری ہیں ، پولیس کے مطابق تینوں خواتین نے واقعے سے قبل ہوٹل میں 14 روز قیام کیا تھا ۔
پشاور کے علاقے حیات آباد میں چچا کے گھر سے خاتون اور دو بیٹیوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیں، پولیس کے مطابق چچا اپنی بیوی کے ہمراہ ہمسائے کے گھر منتقل ہو گیا تھا ، مقتولہ نے واقعے سے قبل چچا کی آنکھوں میں مرچیں ڈال دی تھیں ، کمرہ اندر سے بند تھا اور فائرنگ ایک ہی کلاشنکوف سی کی گئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ ابھی تک نہیں ملی جس کے منتظر ہیں ۔
پولیس کے مطابق مقتولہ نے کراچی میں مقیم اپنے دوسرے چچا سے پانچ لاکھ روپے بھجوانے کیلئے کال بھی کی تھی ۔ پولیس کے مطابق تینوں خواتین نے واقعے سے قبل ایک ہوٹل میں 14 روز قیام کیا ۔ ہوٹل مینجر کے مطابق خاتون کا دماغی توازن درست نہیں تھا۔
پولیس نے ہوٹل مینجر اور مقتولہ کے چچا کا بیان قلمبند کرلیا۔