5
جدہ(آئی این پی) پاکستان کو سعودی عرب سے ادھار تیل کی فراہمی کی سہولت میں توسیع کا امکان ہے۔عرب میڈیا کے مطابق پاکستان نے سعودی عرب سے تیل فراہمی کی سہولت میں اضافے کی درخواست کی تھی جس بناء پر پاکستان کو اس سہولت میں توسیع ملنے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب سے اب 1.2ارب ڈالرزکے بجائے 3.6ارب ڈالرزکی سہولت ملنے کا امکان ہے جب کہ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات جاری ہیں۔سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کو 4.2 ارب ڈالرزکا پیکج دیا تھا جس میں 1.2 ارب ڈالرز کی مخر ادائیگی پر تیل کی سہولت بھی شامل تھی۔
مزید :
اہم خبریں –قومی –