2
پاکستانی سفیر سردار مسعود خان اور امریکی صدر جو بائیڈن کی ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پر جاری کردی گئی۔
پاکستانی سفیر سردار مسعود خان اور امریکی صدر جو بائیڈن کی تصویر 14 جون کو وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے بعد لی گئی تھی۔
سردار مسعود خان اور جو بائیڈن کی تصویر پاکستانی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر جاری کی ہے۔
دوسری جانب جو بائیڈن سے ملاقات کے موقع پر سردار مسعود خان نے کہا تھا کہ پاکستان سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور ثقافت سمیت تمام میدانوں میں امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔