ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دو فوجی سواریوں ٹینک اور ٹرک میں بیچ سڑک پر خرابی کے باعث ٹریفک جام رہا۔
پہلا واقعہ جمعہ کو پیش آیا جب ایک فوجی ٹینک انجن میں خرابی کی وجہ سے پارلیمنٹ کی عمارت کے قریب ہائی وے پر بند ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر جاری ہونے والی تصاویر میں ٹینک کے پاس ٹریفک جام دیکھا جاسکتا ہے۔
بعد ازاں آدھے گھنٹے بعد اس ٹینک کو بڑے ٹرک کے ذریعے سڑک سے ہٹایا گیا۔
اگلے ہی روز (ہفتے کو) بھاری اسلحہ کی منتقلی میں استعمال ہونے والا بڑا ٹرک کوالالمپور کے نیشنل میوزیم کے سامنے مصروف شاہراہ پر بند ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ فوجی گاڑیاں بڑے ٹرک کو ریسکیو کرنے کے لیے کھڑی ہیں۔
31 اگست کو ملائیشیا کے یوم آزادی کی تقریبات کے لیے یہ فوجی سواریاں آزادی اسکوائر جا رہی تھیں جہاں انہیں پریڈ ریہرسل میں شرکت کرنا تھی۔
ملائیشین آرمی نے اپنے بیان میں کہا کہ فوج ان دو واقعات پر معذرت خواہ ہے اور آئندہ ایسے کسی حادثے کی روک تھام یقینی بنائے گی۔