11
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر خزانہ کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی )کا اجلاس آج ہو گا،اجلاس میں 3نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا
نجی ٹی وی” سماء”کے مطابق ای سی سی اجلاس میں پاور سیکٹر کے بجلی ٹیر ف میں اضافے کا امکان ہے جس کیلئے وزارت توانائی سمری پیش کرے گی، اجلاس میں ایل پی جی گیس کیلئے پٹرولیم لیو ی کے ریٹ کاتعین بھی ایجنڈے میں شامل ہے اور چین سے 2لاکھ میٹرک ٹن یوریا درآمد کرنےکی منظور ی کا بھی امکان ہے رپورٹ کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن کو حکومتی سطح پر معاہدے کی اجازت دی جائے گی۔