اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف نے بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا سنگ بنیاد رکھ دیا ساتھ ہی بتایا کہ 4.5 کلو میٹر طویل منصوبہ چار ماہ کی ریکارڈ مدت میں تعمیر کیا جائے گا۔
منصوبے کا سنگِ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ بھارہ کہو مری رود پر گھنٹوں ٹریفک جام رہت اہے ، منصوبے کی تکمیل سے ٹریفک جام کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔ منصوبے کو 4.5 سال کی ریکارڈ مدت میں مکمل کرنے کا ہدف ہے ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ بھارہ کہو بائی پاس منصوبے کا ٹھیکہ شفاف بولی کے ذریعے دیا گیا ہے ، کمپنی کو معیار کی تنبیہہ کی گئی ہے اور ہدایت کی گئی ہے کہ منصوبے کو تین ماہ میں مکمل کرے ، ایسے منصوبے تین کی بجائے ڈیڑھ ماہ میں مکمل ہوتے رہے ہیں ۔