وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے
سمرقند(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اعظم شہباز شریف دو روزہ دورے پر ازبکستان پہنچ گئے جہاں سمر قند کے گورنر ، نائب وزیر خارجہ اور وزیر تعلیم نے ان کا استقبال کیا۔
وزیر اعظم نے سمر قند میں مسجد خضر کا دورہ کیا ، وزیر اعظم کے ہمراہ وزیر دفاع خواجہ آصف بھی ہیں ۔