اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ جس طرح وزیر اعظم آفس کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا ہے یہ ہمارے ہاں سائبر سکیورٹی کے حالات بتاتا ہے ۔
وزیر اعظم پاکستان کا آفس ڈیٹا جس طرح ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش کیا گیا یہ ہمارے ہاں Cyber Security کے حالات بتاتا ہے، یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز خصوصاً IB کی بہت بڑی ناکامی ہے ظاہر ہے سیاسی معاملات کے علاوہ سیکیورٹی اور خارجہ موضوعات پر بھی اہم گفتگو اب سب کے ہاتھ میں ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) September 25, 2022
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں فواد چودھری نے کہا کہ یہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز خصوصاً انٹیلی جنس بیورو ( آئی بی) بہت بڑی ناکامی ہے ، سیاسی معاملات کے علاوہ اب سکیورٹی اور خارجہ موضوعات پر بھی اہم گفتگو سب کے ہاتھ میں ہے ۔