اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم شہباز شریف نے 4معاونین خصو صی کی مراعات میں تبدیلی کر دی،وزیر اعظم کی منظوری کے بعد جاری ہونے والے نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں معاونین خصوصی کو تنخواہیں اور دیگر مراعات اب نہیں ملیں گی۔
معاونین خصوصی میں حافظ عبدالکریم سے وفاقی وزیر کی مراعات واپس، معاون خصوصی جنید انوار، معاون خصوصی شیخ فیاض الدین اور رومینہ خورشید سے بھی مراعات واپس لے لی گئیں،نوٹیفکیشن کے مطابق چاروں معاونین خصوصی اب اعزازی طور پر اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔
مذکوبارہ بالا پارلیمینٹرینز کی بطور معاون خصوصی تعیناتی 10 جون کو کی گئی تھی،وزیر اعظم نے چاروں پارلیمینٹرینز معاونین خصوصی کو تاحال کوئی قلمدان نہیں دیا۔