2
نیٹ فلکس نے اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم The Gray Man کا سیکوئیل بنانے کا اعلان کیا ہے۔
فلم میں ہالی ووڈ اداکار ریان گوسلنگ نے سی آئی اے ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے جبکہ بالی ووڈ اداکار دھنوش نے بھی چند سینز میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
اسٹریمنگ پلیٹ فارم نے اپنی پریس ریلیز میں کہا ہے کہ The Gray Man کے لیے شائقین کا ردعمل بہت عمدہ تھا، ہم دنیا بھر میں موجود تمام شائقین کے جذبے کو سراہتے ہیں۔
فلم کے سیکوئیل میں بھی ریان گوسلنگ کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ فلم 2009 میں تحریر کردہ مارک گرینے کے ناول The Gray Man سے ماخوذ ہے۔