3
پاکستان شوبز انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ نیمل خاور اور اُن کے شوہر حمزہ علی عباسی کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
نیمل خاور نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے شوہر حمزہ علی عباسی کے ہمراہ اپنی کچھ نئی تصاویر شیئر کیں جس میں وہ نتھیا گلی کے پرفضا علاقے میں موجود ہیں۔
تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حمزہ اور نیمل کے قریب ہی ان کا بیٹا مصطفیٰ عباسی بھی کھیلنے میں مصروف ہے۔
نیمل نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے اب تک ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں ۔