کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث ملک کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے ہیں،نجی ٹی وی کے مطابق 6ہزار میگا واٹ بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق نیشنل گرڈ میں خرابی کے باعث کراچی سمیت سندھ بھر میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوا ہے، کینپ نیوکلیئر پلانٹ کی بجلی بھی سسٹم سے نکل گئی ہے ، ذرائع کے مطابق بجلی بحال کرنے کیلئے آپریشن جاری ہے۔
رپورٹ کے مطابق ملتان سے زیریں پنجاب کے علاقے میں بھی بجلی سسٹم سے نکل گئی ہے، لوئر پنجاب ، کراچی اور سندھ کے مختلف حصوں میں بجلی بند ہے ، ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق بجلی کا بریک ڈاؤن کیوں ہوا ، تحقیقات کر رہے ہیں۔