کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینئر صحافی کامران خان نےدعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف نے وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کامران خان نے لکھا کہ ارادہ ہے کہ میاں صاحب کی واپسی اسی ماہ ہی ہو، اس سے قبل ان کی حفاظتی ضمانت ممکن بنائی جائی گی۔کامران خان نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ن لیگ نواز شریف صاحب کی واپسی کو تاریخی سیاسی پاور شو بنائے گی۔ مریم بی بی واپسی انتظامات لیڈ کریں گی۔
قابل اعتماد زرائع کا کہنا ہے PMLN قائد میاں محمد نواز شریف نے وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے ارادہ ہے میاں صاحب واپسی اسی ماہ ہو اس سے قبل انکی حفاظتی ضمانت ممکن بنائی جائیگی ن لیگ نواز شریف صاحب کی واپسی کو تاریخی سیاسی پاور شو بنائے گی مریم بی بی واپسی انتظامات لیڈ کریں گی pic.twitter.com/bGzuTmjtMT
— Kamran Khan (@AajKamranKhan) August 1, 2022