خوبرو معروف اداکارہ ایمن خان کی بہن اداکارہ منال خان نے اپنی بھانجی امل منیب کو تنقید کا نشانہ بنانے پر ایک خاتون صارف کو کھری کھری سنا دیں۔
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف فنکار، جڑواں بہنیں ایمن خان اور منال خان اکثر اوقات ہی سوشل میڈیا پر تنقید کی زد میں رہتی ہیں، حال ہی میں ایک انٹرنیٹ صارف نے ایمن خان اور اداکار منیب بٹ کی بیٹی امل خان کو بھی نہ بخشا۔
عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب میں موجود ایمن خان کی جانب سے گزشتہ دنوں اپنی فیملی کی تصویریں شیئر کی گئیں، اِن تصویروں میں امل اپنے بابا کے کندھوں پر بیٹھی شرارتی انداز میں ہنستی نظر آئی۔
اس تصویر کے کمنٹ باکس میں صارف کا لکھنا تھا کہ ’لگ رہا ہے چھوٹی عورت اوپر بٹھالی، ہاہاہا، ویسے ماشاءاللّٰہ‘۔
اس کمنٹ پر جواب دیتے ہوئے امل کی خالہ، منال خان نے لکھا کہ ہاہاہا، ویسے بہت اچھی بات ہے، 3 سال کی بچی کا مذاق اُڑانا، ہاہاہاہا ، ویسے ماشاءاللّٰہ۔
منال خان کے اس جواب کا وائرل ہونا ہی تھا کہ سوشل میڈیا صارفین خاتون صارف کی ذہنیت کو کمنٹ سیکشن میں برا بھلا کہہ رہے ہیں جبکہ منال خان کے کمنٹ کو سراہا جا رہا ہے۔