حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نےتحریک انصاف کے لانگ مارچ کے دوران سادھوکی کے قریب خاتون صحافی صدف نعیم کے کنٹینر کے نیچے آکرجاں بحق ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
مشعال ملک نے مائیکرو بلا گنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر نجی ٹی وی کی خاتون رپورٹر صدف نعیم کے اہلخانہ کے لیے تعزیتی پیغام شیئر کیا ہے۔
اُنہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ’ایک نوجوان رپورٹر صدف نعیم کا لانگ مارچ کی کوریج کرتے ہوئے کچل کر ہلاک ہوجانا ایک چونکا دینےوالی خبر ہے‘۔
اُنہوں نےصدف نعیم کی فیملی سے اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے لکھا کہ’اللّٰہ پاک مرحومہ کی مغفرت فرمائے‘۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز صدف نعیم سادھوکی کے قریب جی ٹی روڈ پر کنٹینر کے نیچے آ کر جاں بحق ہو گئی تھیں۔
خاتون رپورٹر لانگ مارچ کے قافلے کے ساتھ ساتھ چلتی رہیں اور اس دوران کنٹینر کے ساتھ ساتھ بھاگتی ہوئی بھی نظر آئیں۔
حادثے کے بعد عمران خان اپنے کنیٹنر سے اتر کر آئے اور لانگ مارچ اگلے روز تک مؤخر کرنےکا اعلان کیا۔