اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ بیرون ملک سےفنڈنگ بینکنگ چینلزسےآتی ہے،الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی نےتمام ریکارڈجمع ہے ، پاکستان مسلم لیگ (ن)اورپاکستان پیپلزپارٹی نےابھی تک اپناریکارڈجمع نہیں کرایا۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف نےپولیٹیکل فنڈریزنگ کی بنیادرکھی ،ووٹن کرکٹ کلب سے جو پیسہ آیا وہ ڈکلیئر ہے ،پی ٹی آئی امریکا میں قوانین کے مطابق رجسٹرڈ ہے ، پی ٹی آئی کیخلاف کوئی انکوائری نہیں ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ عارف علوی نے شریف برادران کو 20ملین ڈالر رشوت دی ، الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہےکوئی امتیازی سلوک نہ کرے، پیپلزپارٹی نےالیکشن کمیشن سے 11 جبکہ مسلم لیگ (ن )نے 12اکاؤنٹس چھپائے ،پیپلزپارٹی کی جانب سے 36 کروڑکاحساب نہیں دیاجارہا،الیکشن کمیشن پیپلزپارٹی اور ن لیگ سےلاڈلےجیساسلوک نہ کرے۔