نامور اداکار ڈینیئل کریگ نے کہا ہے کہ وہ اب مزید جیمز بانڈ نہیں بننا چاہتے۔
ڈینیئل کریگ نئی فلم ’گلاس اونیئن: اے نائیوز آؤٹ مسٹری‘ میں بطور جاسوس کام کرتے نظر آئیں گے اور اس مرتبہ وہ ایک قتل کا کیس حل کریں گے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ڈینیئل کریگ ہر کسی کے پسندیدہ جیمز بانڈ تھے، تاہم انہیں فرنچائز کی فلم ’نو ٹائم ٹو ڈائے‘ کے بعد سے جیمز بانڈ سیریز سے علیحدہ کردیا گیا ہے۔
انہوں نے اس فرنچائز کے ساتھ کام کا آغاز 2006 میں کیا تھا، تاہم اسے چھوڑنے پر انہیں پچھتاوا نہیں ہے، وہ کہتے ہیں کہ انہیں آگے بڑھنے کے لیے جیمز بانڈ کے کردار کو مرنا ہی تھا۔
اپنے انٹرویو کے دوران ڈینیئل نے بتایا تھا کہ انہوں نے فلم کی معاون پروڈیوسر باربرا بروکولی سے کہا تھا کہ ’چلیں اب میرے کردار کو مارتے ہیں اور جا کر دوسرا بانڈ اور دوسری کہانی تلاش کرتے ہیں۔ کہانی جو 23 سال، 25 سال اور 30 سال کی عمر سے شروع ہو۔‘
انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ وہ اب دوبارہ جیمز بانڈ نہیں بننا چاہتے۔
ڈینیئل کا کہنا تھا کہ میرا خیال ہے کہ میں بہت خوش قسمت ہوں گا اگر وہ لوگ مجھے دوبارہ اس کردار کے لیے بلاتے ہیں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ مجھے اس سے آگے بڑھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ وہ اب ایسے پروجیکٹ کرنا چاہتے ہیں جو انہیں بطور اداکار پرجوش رکھیں۔