پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف گلوکار اور اداکار عاصم اظہر کا حال ہی میں ریلیز ہونے والا گانا ’حبیبی‘ نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچا دی ۔
ویڈیو شیئرنگ پلٹ فارم یوٹیوب پر جاری ویڈیو میں دکھا جاسکتا ہے کہ میزبان اور اداکار فیضان شیخ اپنی اداکارہ اہلیہ ماہم عامر کے ساتھ عاصم اظہر کے گانے حبیبی پر ڈانس کررہے ہیں ۔
ویڈیو میں فیضان شیخ کی ہمشیرہ اور پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی اداکارہ رابعہ کلثوم اپنے شوہر ریحان ناظم، جو خود بھی اداکار و گلوکار ہیں کے ہمراہ اس گانے پر ڈانس کررہی ہیں۔
میزبان، اداکاروں اور گلوکار کے اس گروپ کے ڈانس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جبکہ مداح انہیں ہر فن مولا قرار دے رہے ہیں۔
واضح رہے کہ عاصم اظہر کے اس گانے کو یوٹیوب پر اب تک 4.5 ملین ویوز مل چکے ہیں۔ جبکہ ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی اس گانے کے چرچے پڑوسی ملک تک پہنچ گئے تھے۔ بھارتی ریپر بادشاہ کی دوستوں کے ہمراہ گانے پر لپسنگ کرتی ویڈیو بھی سوشل میڈیا وائرل ہوئی تھی اور گلوگار نے بذات خود بذریعہ میسج عاصم اظہر کو سراہا بھی تھا۔