فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) فیصل آباد میں رہائشی عمارت میں لگنے والی آگ سے اموات کی تعداد 7 ہو گئی ، 5 منزلہ عمار ت میں نیچے دکانیں اور بالائی منزلوں پر فیملیز رہائش پذیر تھیں ۔
نجی ٹی وی "جیو نیوز” کے مطابق آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں ، ریسکیو حکام کے مطابق عمرت میں دھوئیں کے باعث امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں ، اب تک 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے ۔
ریسکیو حکام کے مطابق تنگ گلیوں کے باعث عمارت میں رسائی نہ ہونے سے مشکلات پیش آئیں، ادھر اہل علاقہ نے الزام عائد کیا کہ بروقت اطلاع ملنے کےباوجود ریسکیو اہلکار تاخیر سے پہنچے ۔
ایک شخص نے اپنی جان بچانے کیلئے بالائی منزل سے چھلانگ لگادی جسے شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔