6
فلپائن میں 7.1 شدت کے زلزلے سے 4 افراد ہلاک جبکہ 60 زخمی ہو گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فلپائن کے جزیرے لیوزن میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہو گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے کا کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7.1 تھی جبکہ زلزلے کے جھٹکے فلپائن کے دارالحکومت منیلا تک محسوس کیے گئے۔
جزیرے لوزن کے زلزلے سے عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کھلی جگہوں پر نکل آئے۔
دوسری جانب حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔