بالی ووڈ کے معروف فلم ڈائریکٹر سبھاش گھئی کا کہنا ہے کہ ان کی فلم پردیس میں لیڈ رول کے لیے شاہ رخ خان بہترین انتخاب تھے۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان اور ماہیما چوہدری کی فلم پردیس اگست 1997 میں ریلیز ہوئی، جسے 25 برس مکمل ہوچکے ہیں۔
اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں سبھاش گھئی نے ماضی کی یادوں کو دہراتے ہوئے بتایا کہ اس فلم کی کاسٹنگ کے دوران انہیں کافی رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑا۔
یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ ماہیما کی یہ پہلی بالی ووڈ فلم تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پہلے تو انہوں نے پردیس کا اسکرپٹ مادھوری ڈکشٹ کو دیا، جنہوں نے اسے پسند بھی کیا، تاہم نئی اداکارہ ماہیما چوہدری نے بالآخر یہ رول حاصل کرلیا۔
انہوں نے کہا کہ فلم کے تقسیم کار، کاسٹ کے لیے ماہیما اور اپوروا اگنی ہوتری کی جگہ بڑے نام والے اداکار چاہتے تھے۔ کاسٹنگ میں اس رکاوٹ پر کافی بحث ہوئی۔
فلم میں ارجن کے کردار کے لیے میرے ذہن میں شاہ رخ کا نام تھا جو اس وقت سپر اسٹار نہیں بنے تھے۔ میں اپنے فیصلے پر اٹل رہا اور آج میں سمجھتا ہو کہ وہ اس کردار کے لیے بہترین ثابت ہوئے تھے۔