3
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یورپی ملک فرانس نے پاکستان کیلئے قرض کی ادائیگی چھ سال کیلئے موخر کردی۔ اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق جولائی اور دسمبر 2021 میں واجب الادا قرضہ چھ سال کیلئے مؤخر کرنے کے معاہدے پر دستخط کردیے گئے ہیں۔ فرانس کی جانب سے 10 کروڑ 70 لاکھ ڈالر قرض کی ادائیگی موخر کی گئی ہے۔ اس سے قبل پاک فرانس 261 ملین ڈالر قرض کی معطلی کےمعاہدوں پر بھی دستخط ہوچکے ہیں۔
اقتصادی امور ڈویژن کا کہنا ہے کہ پاکستان کے اب تک تین ارب 68 کروڑ ڈالرکے قرضوں کی ادائیگی مؤخر کی جاچکی ہے۔